Gas Leakage Web ad 1

میڈیا کے بقایا جات چند روز میں کلیئر کردیئے جائیں گے، اے جی پی آر

0

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نثار احمد چیمہ نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (ای ڈی جی/پی آئی او) رئیسہ عادل سے ملاقات کی، جس میں میڈیا ہاؤسز کی ادائیگیوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات کے دوران نثار احمد چیمہ نے میڈیا کی ادائیگیوں سے متعلق کارروائی میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ اے جی پی آر میڈیا ہاؤسز کو ادائیگیاں جلد از جلد اور بروقت جاری کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی بقیہ ادائیگیاں چند دنوں میں کلیئر کردی جائیں گی۔
ن لیگ اور پی پی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا
ای ڈی جی/پی آئی او رئیسہ عادل نے دورے کا خیرمقدم کیا اور میڈیا ادائیگیوں کے عمل کو رواں اور بروقت بنانے کے لیے پی آئی ڈی اور اے جی پی آر کے درمیان جاری باہمی تعاون کو سراہا۔

نثار احمد چیمہ نے میڈیا ہاؤسز کی ادائیگیوں کے جاری عمل کا جائزہ لینے اور ان کی تیز رفتار کارروائی کو آسان بنانے کے لیے پی آئی ڈی اسلام آباد کے ذیلی دفتر (ایس او سی) کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایس او سی کے افسران اور اہلکاروں کی مؤثر ہم آہنگی اور مجاز اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق میڈیا ہاؤسز کو ادائیگیوں کے عمل کو تیز کرنے میں ان کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے ایس او سی ٹیم کی ان کوششوں کو بھی سراہا جن کی بدولت ادائیگی کا عمل مؤثر انداز میں اور مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوا۔ انہوں نے میڈیا ادائیگیوں کی بروقت فراہمی کے لیے تمام متعلقہ افسران اور عملے کے تعاون اور رابطہ کاری کی بھی تعریف کی۔

دورے کے دوران ادائیگیوں کے عمل کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور میڈیا کے بقایا جات کی بروقت ادائیگی کے لیے پی آئی ڈی اور اے جی پی آر کے درمیان ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی پیش رفت ہوئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.