Gas Leakage Web ad 1

کابینہ ڈویژن نے قومی کرکٹرز کی تنخواہیں اور مراعات سینیٹ کو بتانے سے انکار کر دیا، لیکن کیوں؟

0

قومی کرکٹرز کی تنخواہیں، میچ فیس، بونس اور انعامات کی تفصیلات حساس قرار دیتے ہوئے کابینہ ڈویژن نے سینیٹ کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کی جانب سے مانگی گئی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے انوکھا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے متعلقہ افراد کی رازداری اور سلامتی کے پیش نظر مطلوبہ معلومات کو حساس معلومات کے زمرے میں رکھا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں 14 فیصد اضافہ کر دیا گیا
کابینہ ڈویژن کے مطابق کھلاڑیوں کی تنخواہ، میچ فیس، بونس اور انعامات کی تفصیلات بند کمرہ بریفنگ میں فراہم کی جاسکتی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے کہا کہ پی سی بی ایک خودمختار ادارہ ہے جس کے امور بورڈ کے ذریعے چلائے جاتے ہیں، جبکہ پی سی بی کھلاڑیوں کے معاوضوں کا تعین حکومت کی منظوری کے بغیر خود کرتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.