وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ ماہ دورہ امریکا کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، دفتر خارجہ اور وزیراعظم ہاؤس دورے اور سائیڈ لائن ملاقاتوں کا شیڈول طے کرنے میں مصروف ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 8 ستمبر 2026 سے شروع ہوگا، جبکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بحث 22 ستمبر سے شروع ہوگی۔
اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور ترقی کے لیے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ شہباز شریف خطے اور عالمی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔