Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کی مون سون بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت تیز کرنے کی ہدایت

0

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مون سون بارشوں اور ان سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے، جبکہ مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو بھی مالی امداد فراہم کی جائے۔
پنجاب کے سرکاری و نجی سکول 24 اگست سے کھلیں گے، اوقات کار جاری
وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام اور سڑکیں جلد بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ وفاقی وزراء اور سیکریٹریز کو خود متاثرہ علاقوں میں جانے اور نقصانات کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے آئندہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو مکمل طور پر تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں مون سون 2026 کے اثرات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ تمام متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 615 ٹن امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا جاچکا ہے اور مزید سامان کی ترسیل جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.