اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، جاں بحق اہلکار کی شناخت حسن رضا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حسن رضا اسلام آباد پولیس کی ایس ڈبلیو اے ٹی فورس میں تعینات تھا اور رشتہ نہ ہونے کے باعث دلبرداشتہ تھا۔
پنجاب کے سرکاری و نجی سکول 24 اگست سے کھلیں گے، اوقات کار جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن رضا نے سرکاری پستول سے خود کو گولی مار لی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس اہلکار کی لاش طبی اور قانونی کارروائی کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران بھی اسپتال پہنچ گئے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔