Gas Leakage Web ad 1

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

0

قومی ہاکی ٹیم کے ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان، تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شامل

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں وقار اور علی رضا کو گول کیپرز کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج کا کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی جدوجہد کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
قومی سکواڈ میں محمد عبداللہ، محمد سفیان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ اور محمد حماد الدین انجم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، ابوبکر محمود، عبدالمتان اور محمد عماد بھی قومی ہاکی ٹیم کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

باب جوہان ویلڈہوف ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جبکہ کرسٹوفر جان بوون اور عدنان ذاکر اسسٹنٹ کوچز ہوں گے۔ محمد اویس قرنی ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ورلڈ کپ سکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن سکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.