Gas Leakage Web ad 1

مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد، پی ٹی آئی کا متبادل جگہ فراہم کرنیکا مطالبہ

0

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد

Gas Leakage Web ad 2

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی۔
پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، چند مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار
پی ٹی آئی کی جانب سے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما میاں عثمان اکرم کی درخواست پر سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔

اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جلسے کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو ڈپٹی کمشنر سے فوری ہدایت لے کر عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے پوچھا جائے کہ کیا مینار پاکستان کے علاوہ کسی اور جگہ جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے درخواست پر کارروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.