مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا نئے صوبوں کے قیام پر اتفاق
مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے نئے صوبوں کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہا کہ نئے صوبے ضرور بنیں گے، نہ وزیراعظم شہباز شریف کہیں جا رہے ہیں اور نہ ہی محسن نقوی، نئے صوبے وزیراعظم شہباز شریف ہی بنائیں گے۔
مریم نواز سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پیش رفت ہوگی اور یہ عمل آگے بڑھے گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ وہ بھی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں کہ نئے صوبے بننے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام پر مکمل اتفاق پایا جاتا ہے، سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہیے۔
ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ نئے صوبے آبادی کی بنیاد پر بننے چاہئیں اور سب سے پہلے جنوبی پنجاب ہی نیا صوبہ بنے گا۔