Gas Leakage Web ad 1

بھارتی کرکٹر اجنکیا رہانے کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

0

اجنکیا رہانے کا ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Gas Leakage Web ad 2

بھارت کے سابق کپتان اجنکیا رہانے نے انٹرنیشنل کرکٹ سمیت ہر طرز کی کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، جس کے ساتھ ہی ان کے دو دہائیوں پر محیط کامیاب کرکٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا۔
غزہ میں فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے بجائے ٹیکنوکریٹ حکومت پر غور جاری ہے، امریکی حکام
38 سالہ رہانے نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

اپنے الوداعی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ بیٹنگ میں درست ٹائمنگ پر یقین رکھتے تھے اور انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے لیے یہی مناسب وقت ہے۔ ان کے بقول بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنا ہمیشہ ان کا خواب تھا اور انہوں نے ہر موقع پر اپنے ملک اور ٹیم کو اپنی ذات پر ترجیح دی۔

رہانے نے کہا کہ اگرچہ بطور بھارتی کرکٹر ان کا سفر ختم ہو گیا ہے، تاہم وہ مستقبل میں نئی نسل کی رہنمائی کرتے ہوئے کرکٹ سے اپنا تعلق برقرار رکھیں گے۔

اجنکیا رہانے نے 2011 سے 2023 کے دوران بھارت کی جانب سے 85 ٹیسٹ، 90 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ان کا آخری بین الاقوامی میچ جولائی 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ تھا۔

انہوں نے اپنے 12 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار 77 رنز بنائے، جن میں 12 سنچریاں شامل تھیں۔ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 2 ہزار 962 جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 375 رنز اسکور کیے۔ وہ بھارت کی جانب سے 6 ٹیسٹ میچوں میں کپتان بھی رہے، جن میں 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچ ڈرا ہوئے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں رہانے نے 14 ہزار سے زائد رنز بنائے، جن میں 42 سنچریاں شامل ہیں۔

ان کے کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ 2020-21 میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو 1-2 سے کامیابی دلانا تھا۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارت کے صرف 36 رنز پر آل آؤٹ ہونے اور ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کے بعد رہانے نے کپتانی سنبھالی، میلبرن ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کی اور ٹیم کی تاریخی کم بیک میں مرکزی کردار ادا کیا۔

اجنکیا رہانے نے اپنا آخری کرکٹ میچ آئی پی ایل 2026 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلا۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد فرنچائز کو نئے کپتان کی تلاش کرنا ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.