Gas Leakage Web ad 1

گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول اور کالج کھل گئے

0

محکمہ تعلیم سندھ کے فیصلے کے مطابق یکم اگست سے ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی گئی ہے اور اب تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں چھ دن کھلے رہیں گے، جبکہ آج ہی سے نئے اوقاتِ کار پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے روز سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کی حاضری معمول سے کم دیکھی گئی، جبکہ بعض نجی اسکولوں نے اپنے ہاں تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز تین اگست سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک بھر کے لاکھوں پنشنرز کو بجٹ میں اضافہ شدہ ادائیگی نہ ہوسکی
تعلیمی اداروں میں دوبارہ رونقیں بحال ہو گئی ہیں جہاں بچے اسکول وین اور والدین کے ہمراہ اسکول پہنچے، جبکہ اساتذہ نے دلچسپ اور سائنسی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کا استقبال کرتے ہوئے انہیں پرجوش رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اساتذہ نے والدین کو واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے نئے شیڈول اور دیگر اہم معلومات بھی فراہم کی ہیں، جبکہ دوسری جانب اسکول کھلنے کے باعث صبح کے وقت شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول پر آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے اکتیس جولائی تک دینے کا اعلان کیا تھا جو اب ختم ہو چکی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.