اسلام آباد سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق وفاقی بجٹ برائے مالی سال دو ہزار چھبیس ستائیس میں پنشنرز کی پنشن میں سات فیصد اضافے کے باضابطہ اعلان کے باوجود یکم اگست کو ملک بھر کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین کو اضافہ شدہ رقم وصول نہیں ہو سکے گی اور انہیں معمول کے مطابق پرانی شرح پر ہی پنشن ادا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس تاخیر کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پنشن میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن ادائیگی کی تاریخ سے محض دو روز قبل یعنی انتیس جولائی کو جاری کیا گیا۔
آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم، پولنگ اتوار کو ہوگی
وقت کی شدید قلت کے باعث بینکوں کے لیے نئی شرح کے مطابق تمام ادائیگیوں کا ڈیٹا بروقت اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہیں ہو سکا، تاہم ستمبر کے مہینے میں پنشنرز کو ان کی اضافہ شدہ پنشن سابقہ بقایا جات کے ساتھ ادا کر دی جائے گی۔ دوسری جانب اس ادائیگی میں تاخیر اور حاضر سروس ملازمین کے مقابلے میں پنشنرز کو مسلسل کم ریلیف فراہم کیے جانے پر ریٹائرڈ ملازمین کے حلقوں میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔