Gas Leakage Web ad 1

جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر عدالتی تعطیلات میں سب سے زیادہ مقدمات نمٹانے والے جج قرار

0

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے دس فروری دو ہزار پچیس سے اکتیس جولائی دو ہزار چھبیس تک کے عرصے میں مجموعی طور پر گیارہ ہزار پانچ سو پچاس کیسز نمٹا دیے ہیں۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر پانچ ہزار چار سو چھیانوے کیسز فیصلہ کیے، جن میں سے پرنسپل سیٹ کے ڈویژن بینچز نے دو ہزار دو سو انہتر کیسز نبٹائے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکا کا ایف -35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

راولپنڈی بینچ میں جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے مجموعی طور پر سات سو چھپن کیسز نمٹائے، جن میں بطور سنگل بینچ ان کے فیصلوں کی تعداد پانچ سو چوبیس جبکہ ڈویژن بینچز کی جانب سے دو سو بتیس کیسز نمٹائے گئے۔ ملتان بینچ میں مجموعی طور پر ایک ہزار آٹھ سو بیس کیسز کے فیصلے کیے گئے، جہاں انہوں نے بطور سنگل بینچ ایک ہزار دو سو سنتالیس اور ڈویژن بینچز نے پانچ سو تہتر کیسز حل کیے۔ بہاولپور بینچ میں مجموعی طور پر ایک ہزار دو سو نو کیسز کا تصفیہ ہوا، جن میں جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے بطور سنگل بینچ نو سو تہتر اور ڈویژن بینچز میں دو سو چھتیس کیسز نبٹائے۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی تعطیلات کے دوران ستائیس سے اکتیس جولائی دو ہزار چھبیس کے ایک ہفتے میں پرنسپل سیٹ لاہور میں مجموعی طور پر چار سو پچیس مقدمات نمٹائے گئے، جن میں سے جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے انفرادی طور پر تین سو اکیاسی مقدمات نمٹائے جبکہ جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس سردار اکبر علی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چوالیس مقدمات کے فیصلے کیے۔ اس ایک ہفتے کی تفصیلات کے مطابق ستاون حبس بے جا، تینتیس قبل از گرفتاری، ستائیس بعد از گرفتاری اور بارہ ضمانت منسوخی کی درخواستیں نمٹائی گئیں۔ اس کے علاوہ ایف آئی آر منسوخی کی بتیس، مقدمات کے اندراج کی ترپن اور پولیس ہراسانی سے متعلق ترسٹھ درخواستوں کا تصفیہ کیا گیا۔ حراست و حبس بے جا سے متعلق مزید چوہتر، شناختی کارڈ و شہریت کی پانچ اور مذہبی نوعیت کے چودہ مقدمات بھی نمٹائے گئے۔ اس کارکردگی پر وکلا تنظیموں نے سائلین کو بروقت انصاف فراہم کرنے پر جسٹس سردار اکبر ڈوگر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.