Gas Leakage Web ad 1

بورڈ آف پیس نے غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ کرلیا، امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

0

ٹرمپ کا دعویٰ، غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ طے پا گیا

Gas Leakage Web ad 2

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ آف پیس نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور دیگر مسلح گروہوں کے غیر مسلح ہونے سے متعلق معاہدہ کر لیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ غزہ کو غیر مسلح کرنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسرائیلی افواج مرحلہ وار واپس چلی جائیں گی۔
آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان کر دیا
ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ غزہ میں نئی فلسطینی حکومت کے قیام کی جانب اہم قدم ہے، جس پر مرحلہ وار اور منظم انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ بورڈ آف پیس نے غزہ میں حماس اور دیگر تمام مسلح گروہوں کے مکمل غیر مسلح ہونے سے متعلق تاریخی معاہدہ کیا ہے، جو دیرپا امن اور سلامتی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی فلسطینی حکومت بورڈ آف پیس کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گی، جبکہ اسرائیل کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ غزہ کو مستقبل میں حملوں کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔

ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ ان کے 20 نکاتی منصوبے پر عمل درآمد کی جانب اہم پیش رفت ہے، جس کے تحت غیر مسلح کرنے کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ اسرائیلی فوج غزہ سے انخلا کرے گی۔ ان کے مطابق بین الاقوامی استحکام فورس نئی فلسطینی پولیس کے ساتھ مل کر غزہ میں امن و امان کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایک سال قبل غزہ شدید جنگ اور انسانی بحران کا شکار تھا، تاہم اب نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، اگرچہ مزید اقدامات کی ضرورت باقی ہے۔

انہوں نے مصر، قطر اور ترکیہ کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے مذاکراتی ٹیموں کی کوششوں کو تاریخی پیش رفت قرار دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ 7 اکتوبر کو غزہ سے پیدا ہونے والے خطرے کو دوبارہ جنم لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ معاہدے کے تحت غزہ کو ایسی نئی فلسطینی حکومت کے حوالے کیا جائے گا جو اپنے عوام کی خدمت کرے گی۔

دوسری جانب حماس نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہتھیاروں اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے مرحلہ وار انخلا سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ثالث اپنا کردار ادا کریں، جبکہ امید ہے کہ ثالث اور بورڈ آف پیس اسرائیل کو معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.