پاکستانی ہاکی ٹیم کی انتظامی غلطی، گروپ میچ میں بھارت کو فائدہ مل گیا
ایشین فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں پاکستانی ٹیم کی انتظامی غلطی سامنے آئی، جب مقررہ 5 کے بجائے 6 کھلاڑی میدان میں اتار دیے گئے۔
آزاد کشمیر انتخابات: 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی
میچ کے دوران امپائر نے اضافی کھلاڑی کی نشاندہی کی، جس کے بعد دو کھلاڑیوں کو فوری طور پر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
اس صورتحال کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم کو کچھ دیر تک صرف تین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا، جس کا فائدہ بھارت نے اٹھایا اور گروپ مرحلے کے اس میچ میں پاکستان کو شکست دے دی۔
رپورٹس کے مطابق یہ شکست پاکستانی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کی انتظامی غلطی کے باعث ہوئی۔
دوسری جانب ایشین فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی میں ہر ٹیم پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔