آزاد کشمیر انتخابات: 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی
مظفرآباد: حکومت آزاد جموں و کشمیر نے 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے پیش نظر کیا گیا ہے، جو 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں منعقد ہوگی۔
بھارتی نوجوانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی، وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پولنگ کے روز ووٹروں کو سہولت فراہم کرنے اور انتخابی عمل کے پرامن، منظم اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کو عام تعطیل کی سفارش کی تھی، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ عام تعطیل صرف میرپور ڈویژن کی حدود تک محدود ہوگی، جبکہ آزاد کشمیر کے دیگر ڈویژنز میں سرکاری دفاتر اور معمول کی سرگرمیاں حسب معمول جاری رہیں گی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ پولنگ کے پرامن، شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔