Gas Leakage Web ad 1

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پہلے روز پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز سمیت 10 میڈل جیت لیے

0

بنگلادیش میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ، 1 سلور اور 7 برانز میڈلز سمیت مجموعی طور پر 10 تمغے جیت لیے۔

Gas Leakage Web ad 2

میر پور میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے میر حمزہ کاسی نے مائنس 75 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ طہٰ مصطفیٰ نے مائنس 63 کلوگرام جونیئر کیٹیگری میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو دوسرا گولڈ میڈل دلایا۔

ویمنز کراٹے ایونٹ میں پاکستان کی پانچ کھلاڑیوں نے کانسی کے تمغے جیتے۔ ان میں انیتا فاطمہ، حافظہ اقرا منور، اقصا اعظم، لائبہ ضیا اور رابعہ فاروق شامل ہیں۔

مینز ایونٹ میں میر واعظ خان نے سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ شمش افتخار اور میر حمزہ نے کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔

پاکستانی ٹیم کی ابتدائی روز کی کارکردگی کو چیمپئن شپ میں ایک مثبت آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.