Gas Leakage Web ad 1

’’طالبات کیلیے مفت الیکٹرک بائیک‘‘، اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ جانیں

0

پنجاب کی طالبات کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت ایک لاکھ طالبات کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ اس پروگرام کے ذریعے صوبے بھر کے طلبہ و طالبات کو سہولت دی جائے گی، جہاں طالبات کو بائیکس مفت دی جائیں گی جبکہ طلبہ کو یہ سہولت آسان اور سود سے پاک اقساط پر فراہم کی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

اسکیم کے لیے درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 18 سال ہونا ضروری ہے، جبکہ بعض شعبوں میں عمر کی حد 35 سال تک ہو سکتی ہے۔ امیدوار کا کسی ڈگری کالج یا یونیورسٹی میں باقاعدہ طالب علم ہونا اور ادارے کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے منظور شدہ ہونا ضروری ہے۔ درخواست گزار کے پاس پنجاب کا درست ڈومیسائل، موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ ہونا چاہیے، جبکہ وہ کسی رجسٹرڈ موٹر گاڑی کا مالک نہ ہو۔ ہر خاندان میں صرف ایک فرد کو الیکٹرک بائیک دی جائے گی۔

حکومتی معلومات کے مطابق موجودہ مرحلے میں یہ اسکیم صرف طلبہ و طالبات کے لیے ہے، تاہم مستقبل میں سرکاری ملازمین اور خواتین اساتذہ، خصوصاً دیہی علاقوں میں خدمات انجام دینے والی اساتذہ کو بھی شامل کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

درخواستیں صرف پنجاب حکومت کے آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ امیدوار کو پہلے پورٹل پر رجسٹریشن یا لاگ اِن کرنا ہوگا، پھر آن لائن فارم مکمل کرکے مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ درخواست جمع ہونے کے بعد کمپیوٹرائزڈ بیلٹنگ کے ذریعے کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا، جبکہ درخواست کی صورتحال آن لائن پورٹل کے ذریعے معلوم کی جا سکے گی۔

درخواست کے لیے طالب علم کا قومی شناختی کارڈ یا ب فارم، بونافائیڈ سرٹیفکیٹ، پنجاب ڈومیسائل، ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ، پاسپورٹ سائز تصاویر اور ضرورت پڑنے پر دیگر خاندانی تفصیلات یا حلف نامہ درکار ہو سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.