Gas Leakage Web ad 1

خواتین کو انصاف کی فراہمی آسان بنانے کے لیے بڑا فیصلہ

0

ملک میں خواتین کو انصاف تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے عدالت عظمیٰ نے خصوصی سہولت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ خواتین سہولت مراکز ملک بھر کے ڈویژنل جوڈیشل کمپلیکسز میں قائم کیے جائیں گے، جہاں خواتین کو عدالتی امور سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ فیصلہ چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ منصوبے کے ڈیزائن کے لیے مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا، جبکہ کامیاب ڈیزائن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

فاتح ڈیزائن کے لیے ایوارڈ تقریب سپریم کورٹ میں منعقد کی جائے گی، جہاں کامیاب ڈیزائنر کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.