Gas Leakage Web ad 1

میر رضاکی موت گولی لگنے سے ہوئی، تمام تر شواہد خودکشی سے مطابقت نہیں رکھتے، قبرکشائی کے بعد کی دوسری پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ

0

میر رضا کی موت گولی لگنے سے ہوئی، تمام شواہد خودکشی سے مطابقت نہیں رکھتے، دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ

Gas Leakage Web ad 2

میر رضا کیس میں تحقیقاتی ٹیم کو قبرکشائی کے بعد کیے گئے دوسرے پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آج موصول ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تحقیقات میں پیش رفت اور مفادِ عامہ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جا رہی ہے۔
40 ملین پاکستانیوں کے اکاؤنٹ کرپٹو میں ہیں، بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں انکشاف
ترجمان نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے اور اس کی روشنی میں تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر رضا کی موت گولی لگنے کے باعث ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستیاب تمام شواہد خودکشی کے امکان سے مطابقت نہیں رکھتے۔

رپورٹ کے مطابق قبرکشائی کے بعد کیے گئے کیمیکل تجزیے، فارنزک رپورٹس اور دیگر شواہد کی بنیاد پر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.