Gas Leakage Web ad 1

عمران خان کی طرح تین قیدیوں کی نجی اسپتال سے علاج کی درخواستیں مسترد

0

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین قیدیوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ریلیف دینے سے متعلق کیس میں ان کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید تینوں قیدیوں کی درخواستیں خارج کر دیں، جسٹس محمد آصف نے محفوظ فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو بیرون ملک موجود اہل خانہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اجازت دینے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
سینیٹ کمیٹی کا سانحہ پمز کی انکوائری کرنیوالی کمیٹی کو بلا کر سننے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے قیدی محمد اسماعیل کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار 2 اگست کے آفس آرڈر کو غیر قانونی ثابت کرنے میں ناکام رہا، جبکہ وہ یہ بھی ثابت نہیں کر سکا کہ اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر قیدیوں کے لیے قانون کے مطابق واٹس ایپ، ویڈیو کال یا رابطے کا کوئی اور ذریعہ دستیاب ہو تو متعلقہ حکام اس درخواست پر غور کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ سہولت جیل کے نظم و ضبط، سیکیورٹی تقاضوں اور پاکستان پریزن رولز 1978 کے مطابق ہوگی۔

واضح رہے کہ تین قیدیوں نے نجی اسپتال میں علاج کروانے اور بیرون ملک موجود اہل خانہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی سہولت فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.