Gas Leakage Web ad 1

فیفا ورلڈکپ: پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، کون کس کے مدمقابل آئے گا؟

0

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جہاں آخری 16 ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں ٹائٹل کی دوڑ جاری رکھنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

گروپ مرحلے اور راؤنڈ آف 32 کے اختتام کے بعد تینوں میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو سمیت برازیل، پیراگوئے، مراکش، ناروے، فرانس، انگلینڈ، بیلجیم، اسپین، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، مصر، ارجنٹینا اور کولمبیا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سانحہ گل پلازہ، پولیس نے تیسری بار چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرا دیا
پری کوارٹر فائنل مقابلوں کا آغاز آج کینیڈا اور مراکش کے میچ سے ہوگا، جبکہ اسی روز پیراگوئے اور فرانس بھی آمنے سامنے ہوں گے۔

5 جولائی کو برازیل کا مقابلہ ناروے سے ہوگا، جبکہ میکسیکو اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہوں گی۔

6 جولائی کو پرتگال اور اسپین کے درمیان بڑا مقابلہ کھیلا جائے گا، جبکہ امریکا اور بیلجیم کی ٹیمیں بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

پری کوارٹر فائنل مرحلے کے آخری دو میچ 7 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جہاں ارجنٹینا کا مقابلہ مصر سے ہوگا، جبکہ سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہوں گی۔

ان تمام مقابلوں کے فاتحین کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے اور فیفا ورلڈ کپ 2026 میں عالمی چیمپئن بننے کی دوڑ مزید دلچسپ مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.