Gas Leakage Web ad 1

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کے نام بڑا اعزاز

0

سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوران محمد عباس نے میزبان کپتان نجم الحسین شنٹو کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے بیرونِ ملک ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔

Gas Leakage Web ad 2

محمد عباس نے اس سے قبل بنگلا دیش کے دونوں اوپنرز محمود الحسن اور تنزاد حسن کو بھی پویلین کی راہ دکھائی تھی، تیسری وکٹ حاصل کرنے کے بعد وہ بیرونِ ملک 100 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پاکستان کے چھٹے فاسٹ بولر بن گئے۔

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی کمی

اس سے پہلے اس فہرست میں وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل شامل ہیں۔

36 سالہ محمد عباس نے 2017 میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک 51 اننگز میں 109 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جن میں سے صرف 9 وکٹیں پاکستان کی سرزمین پر حاصل ہوئیں جبکہ باقی تمام وکٹیں غیرملکی سرزمین پر حاصل کی گئیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انہوں نے پاکستان کو شاندار آغاز فراہم کیا اور میچ کی دوسری ہی گیند پر محمود الحسن کو آؤٹ کیا، بعد ازاں تنزاد حسن کی وکٹ حاصل کرکے بنگلا دیش کی ابتدائی مزاحمت بھی ختم کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.