Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی کا اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنےکا اعلان

0

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز بھی شامل کیے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے لاہور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فائنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ نے شاندار نظم و ضبط اور بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا جذبہ قابل دید تھا۔

صدر ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سےکسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: ایرانی پاسداران انقلاب

انہوں نے مزید کہا کہ زندہ دلانِ لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئے، شائقین نے دونوں ٹیموں کو کھل کر سراہا اور میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔ ان کے مطابق لاہور کے شہریوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ انہیں کرکٹ سے گہرا لگاؤ ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا، کیونکہ وزیر اعظم چاہتے تھے کہ پیٹرول کا کم سے کم استعمال ہو، تاہم وہ خود بھی اس کی اجازت دینے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 12 موجودہ ایڈیشن سے بھی بڑا اور بہتر ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.