کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے پانچ مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی، جن میں نارتھ کراچی کا اتوار بازار، کے ایم سی گراؤنڈ، سفاری پارک کراچی، اور گلستانِ جوہر بلاک 5 اور 6 شامل ہیں۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی انسٹیٹیوٹ آف فنانس اینڈ سسٹین ایبلٹی، چین کے صدر مسٹر ما جون سے ملاقات
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ لیاری کی بکرا پیڑی اور کورنگی کے ایک خالی پلاٹ پر بھی مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کے ایم سی نے ابتدائی طور پر شہر میں 11 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت طلب کی تھی، تاہم کمشنر کراچی نے فی الحال صرف پانچ مقامات کی منظوری دی ہے۔