Gas Leakage Web ad 1

پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل کون جیتے گا؟ پشاور زلمی اور حیدرآ باد کنگز مین کے درمیان فائنل آج ہوگا

0

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 11 کا فائنل آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

قذافی اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوگی جس میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے ۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے وہ ٹرافی اٹھائے ان کی بھی یہی خواہش ہے۔

حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنش لبوشین کا کہنا ہے کہ ٹف میچز کھیل کر یہاں تک پہنچے یقین فائنل میں ایسا ہی کھیلیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں ، شائقینِ کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدِنظر رکھا جائے ۔

چیئرمین پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کو ہدایت کی کہ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اسٹیڈیم پہنچیں ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.