Gas Leakage Web ad 1

پی ایس ایل11:کراچی کنگز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹ سے ہرا کر پلے آف کی دوڑ سے باہرکردیا

0

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز انتہائی خراب رہا اور صرف ایک رن پر دو وکٹیں گر گئیں۔ تاہم ریلی روسو اور کپتان سعود شکیل نے تیسری وکٹ پر 148 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا۔ روسو نے 90 جبکہ سعود شکیل نے 57 رنز بنائے، اور ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور ریزا ہینڈرکس نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے دوسری وکٹ پر ناقابلِ شکست 141 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو 19ویں اوور میں فتح دلا دی۔ وارنر نے 90 اور ہینڈرکس نے 87 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس جیت کے بعد کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.