حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمتوں میں کمی کے باوجود ان کی مجموعی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر حکومتی ٹیکسز اور ان لینڈ فریٹ میں اضافے کے باعث ہوا۔ دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر آئی ایف ای مارجن میں 30 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن بڑھ کر 37 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دستاویز کے مطابق پیٹرول پر لیوی ٹیکس میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس کے برعکس ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔