آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 20 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اماراتی پرواز واقعے پر نیتن یاہو سے بات کی،کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا: ٹرمپ
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا تعین اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے۔



