Gas Leakage Web ad 1

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں ایک ہی روز میں مزید تین ڈائریکٹرز مستعفی

0

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں جاری بحران شدت اختیار کر گیا ہے، اور ایک ہی روز میں مزید تین ڈائریکٹرز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹس کے مطابق فیاض الرحمٰن نے ہفتے کے روز ڈھاکہ میں ہونے والے طویل بورڈ اجلاس کے فوراً بعد استعفیٰ دیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد شانیان تنعیم اور مہراب عالم چوہدری نے بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

مذہبی آزادی پرقدغنیں،بھارت کو انتہائی تشویش کاملک قرار دینےکامطالبہ

ان استعفوں کے بعد گزشتہ چھ ماہ کے دوران مستعفی ہونے والے ڈائریکٹرز کی تعداد چھ ہو گئی ہے، جو بورڈ کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی اور عدم استحکام کی واضح نشاندہی کرتی ہے۔

میڈیا چیئرمین کے مطابق بورڈ اجلاس میں ان استعفوں پر باضابطہ بات نہیں ہوئی اور مستعفی ہونے والے اراکین نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ اجلاس اور بورڈ کے اندرونی معاملات اس پیش رفت کا سبب بن سکتے ہیں۔

دوسری جانب حکومت بھی بورڈ کے معاملات اور حالیہ انتخابات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے باعث مجموعی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.