Gas Leakage Web ad 1

عمر میں اضافے کے ساتھ لوگوں کیلئے چلنا مشکل کیوں ہو جاتا ہے؟

0

عمر میں اضافہ ایسی چیز ہے جس کی روک تھام ممکن نہیں، تاہم عمر بڑھنے کے ساتھ جسم میں مختلف تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، جن میں چلنے کی رفتار کا سست ہونا اور جلد تھکاوٹ محسوس ہونا بھی شامل ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اب ایک نئی تحقیق میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارے چلنے کا انداز اور رفتار کیوں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

آسٹریلیا کی فلینڈرز یونیورسٹی اور کینبرا یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ عمر میں اضافے کے ساتھ انسان کے چلنے کے انداز اور رفتار میں تبدیلی کی کیا وجہ ہے۔
پی ایس 30 خیرپور: فارم 47 کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے اسفند یار خان کھرل کامیاب
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا جسم تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے اور سیدھا رہنے سمیت جسمانی استحکام کو ترجیح دینے لگتا ہے، جبکہ رفتار کی اہمیت کم ہوجاتی ہے۔

تحقیق کے مطابق یہی وجہ ہے کہ معمر افراد چلنے کے دوران بہت تیزی سے تھک جاتے ہیں جبکہ ان کے گرنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 107 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا، جن کی عمریں 26 سے 86 سال کے درمیان تھیں۔

ان افراد کی جسمانی حرکات کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ٹخنوں اور دیگر مسلز کی حرکت میں ہر قدم کے ساتھ فرق آتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ٹخنے جسمانی توازن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور لوگوں کو آگے بڑھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ جسم افادیت کے بجائے استحکام کو ترجیح دینے لگتا ہے، جس سے انسان کو سیدھا کھڑے رہنے میں مدد ملتی ہے، تاہم چلنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ معمر افراد ٹخنے کے اردگرد موجود مسلز کو مخالف سمت میں حرکت دیتے ہیں، جس سے ٹخنوں کے جوڑ زیادہ اکڑتے ہیں اور جسمانی توازن بہتر ہوتا ہے۔

تاہم ایسا کرنے سے مسلز کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، جس کے باعث تھکاوٹ جلد طاری ہوجاتی ہے جبکہ چلنے کی رفتار بھی سست ہوجاتی ہے۔

محققین کے مطابق عمر میں اضافے کے ساتھ اعصابی نظام تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے تاکہ جسمانی استحکام برقرار رہ سکے۔

البتہ ورزش کے ذریعے جسمانی حرکت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور توازن کو بہتر بنانے والی جسمانی سرگرمیوں سے مسلز کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل Gait میں شائع ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.