امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دینے پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور بین الاقوامی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
محمد البرادعی نے صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ "مہربانی کریں، خلیجی ممالک کی حکومتیں جو کچھ ہو سکتا ہے کریں۔”
ایران کی جانب سے امریکی پائلٹ کی تلاش پر انعام، شہریوں کی بڑی تعداد میں علاقے میں پہنچ گئی
صدر ٹرمپ نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں، یا تو کوئی معاہدہ کر لے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
محمد البرادعی نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، انتونیو گوتیریس، یورپی کونسل، فرانس، چین اور روس سے بھی اپیل کی کہ کچھ اقدامات کیے جائیں قبل اس کے کہ ٹرمپ خطے کو آگ کے گولے میں بدل دے۔
سابق سربراہ آئی اے ای اے نے سوال کیا کہ کیا ٹرمپ کے اس "پاگل پن” کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا جا سکتا؟
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس صرف 48 گھنٹے ہیں کہ وہ کوئی معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں، جب انہوں نے ایران کو 10 دن دیے تھے کہ یا تو معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے۔