Gas Leakage Web ad 1

شامی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، فلسطین، گولان کی پہاڑیوں اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں فلسطین، گولان کی پہاڑیوں اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکومت نے سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی کڑی نگرانی شروع کردی
پاکستان اور شام کے وزرائے خارجہ نے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

شامی وزیر خارجہ نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔ شامی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران تناؤ میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور شام نے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ وزارت تجارت میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بھی ملاقات کی۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پاکستان شام کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

شامی وزیر خارجہ نے پاکستان شام مشترکہ کاروباری کونسل کے قیام کی تجویز دی، جبکہ جام کمال خان نے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی اور عملی اقتصادی روڈمیپ تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.