Gas Leakage Web ad 1

مری: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صورتحال سنگین، عوام کی ہنگامی نقل مکانی شروع

0

مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صورتحال سنگین ہو گئی ہے، اور درجنوں درخت گر چکے ہیں جبکہ گزشتہ کئی روز سے مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مختلف علاقوں میں متعدد گھروں کی دیواروں، چھتوں اور برآمدوں میں بڑے شگاف پڑنے سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

کچھ کریں اس سے پہلے کہ ٹرمپ خطے کوآگ کے گولے میں بدل دے: سابق سربراہ آئی اے ای اے

انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے رہائشیوں کی ساز و سامان سمیت ہنگامی نقل مکانی شروع کر دی گئی ہے، اور مساجد میں اعلانات کر کے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ادھر جھیکاگلی چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا ہے اور مٹی کے تودے گرنے سے منصوبے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید متاثرہ علاقوں سے آبادی کو منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.