پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے لیے منتخب نہ ہونے پر لائیو شو کے دوران جذباتی ہوگئے۔
احمد شہزاد نے بتایا کہ انہیں بہت دکھ ہوا، اور اگرچہ وہ ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابی پر خوش بھی ہیں، لیکن اپنے لیے افسردگی محسوس کرتے ہیں۔
حکومت کا موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنےکا فیصلہ
احمد شہزاد نے سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ بتائی کہ ان کا بیٹا انہیں کھیلتے دیکھنا چاہتا تھا، اور اب وہ نو سال کا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "رات کو وہ میرے ساتھ سوتا ہے اور کہتا ہے بابا، مجھے یاد ہے آپ کھیلتے تھے، لیکن اب میں آپ کو اچھے طریقے سے یاد رکھ پاؤں گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ بنیادی طور پر خوش ہیں، لیکن یہ احساس ان کے دل کو لگا اور انہیں شدید دکھ پہنچا۔