Gas Leakage Web ad 1

لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں

لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں

0

سندھ میں گھوٹکی کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ٹرین کے سات بوگیاں انجن سے الگ ہو گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سینیٹ کمیٹی میں CAMELL پروجیکٹ کو اونٹ سمجھ کر بحث ہوتی رہی، 15 منٹ بعد پتا چلا یہ تھر کا کمیونٹی ایکشن پلان ہے

ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی ٹرین کی بوگیاں الگ ہوگئیں اور انجن بوگیوں کو چھوڑ کر کئی کلومیٹر آگے نکل گیا۔

واقعہ محمد پور کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ بوگیوں کے الگ ہونے کے چار گھنٹے گزرنے کے باوجود امدادی ٹیم موقع پر نہیں پہنچ سکی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ٹرین دوبارہ روانہ کی جائے گی اور مرمتی ٹیم کام کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.