Gas Leakage Web ad 1

سینیٹ کمیٹی میں CAMELL پروجیکٹ کو اونٹ سمجھ کر بحث ہوتی رہی، 15 منٹ بعد پتا چلا یہ تھر کا کمیونٹی ایکشن پلان ہے

سینیٹ کمیٹی میں CAMELL پروجیکٹ کو اونٹ سمجھ کر بحث ہوتی رہی، 15 منٹ بعد پتا چلا یہ تھر کا کمیونٹی ایکشن پلان ہے

0

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کے اجلاس میں تھرپارکر کے کمیونٹی ایکشن پلان پر بحث کے دوران دلچسپ اور مزاحیہ صورتحال پیدا ہوگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

کمیٹی میں "کمیونٹی ایکشن پلان فار منیجمنٹ آف سسٹین ایبل ایکوسسٹم لائیوز اینڈ لائیولی ہڈ” (CAMELL) پراجیکٹ پر بحث ہورہی تھی، لیکن چیئرمین مسرور احسن نے اسے "camel” یعنی اونٹ سمجھ لیا اور تقریباً 15 منٹ تک اس موضوع پر بات کرتے رہے۔

حکومت کا موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنےکا فیصلہ

مسرور احسن نے سوال کیا کہ تھرپارکر میں اونٹوں کے تحفظ اور بہتری کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور کمیٹی کے ارکان پر تنقید کی کہ وہ آدھی معلومات کے ساتھ رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سینیٹر دنیش کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ چیئرمین CAMELL کے اسپیلنگ بھی صحیح نہیں جانتے۔ وزیر مملکت ملک رشید نے بتایا کہ اونٹوں کی افزائش پر کام ہورہا ہے اور اگلے اجلاس میں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کے حوالے سے بھی وضاحت طلب کی۔

آخرکار، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کے رکن نے واضح کیا کہ یہ CAMELL پراجیکٹ ہے، اونٹ نہیں۔ چیئرمین نے جواب دیا کہ کیمل تو ایک ہی ہوتا ہے، لیکن ممبر نے تفصیل سے بتایا کہ یہ کمیونٹی ایکشن پلان کے لیے مخفف ہے۔

15 منٹ کی بحث کے بعد یہ واضح ہوا تو کمیٹی ارکان کی ہنسی چھوٹ گئی اور ماحول خوشگوار ہوگیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.