Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی کی شہباز شریف سے ملاقات: ورلڈکپ میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا

محسن نقوی کی شہباز شریف سے ملاقات: ورلڈکپ میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا

0

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیرداخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں ملاقات کے دوران محسن نقوی نے آئی سی سی کے دہرے معیار کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون اور دیگر ممالک کے لیے دوسرا قانون استعمال کرتا ہے۔

فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے بتایا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکار کر چکا تھا جس کے بعد اسے دوسرا وینیو دیا گیا، جبکہ بنگلادیش نے آئی سی سی کو بھارت میں سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا لیکن اسے متبادل وینیو دینے کے بجائے ورلڈکپ سے آؤٹ کر دیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اگر پاکستان ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو پاکستان کو شمولیت کے بدلے ملنے والی رقم حاصل نہیں ہوگی اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے، جس سے پاکستان کو صرف دو پوائنٹس کا نقصان ہوگا اور آئی سی سی کو مالی نقصان ہوگا۔ پی سی بی کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اختیار موجود ہے اور بورڈ نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کے دوران بھی دیگر آپشنز کو کھلا رکھا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ پاکستان اور بنگلادیش کے مفاد میں کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.