Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں موبائل سیکٹر پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی اور معاشی نمو کی راہ میں رکاوٹ قرار

0

عالمی معاشی تحقیقی ادارے فرنٹیئر اکنامکس نے پاکستان میں موبائل سیکٹر پر عائد بھاری ٹیکسوں کو ڈیجیٹل ترقی، انٹرنیٹ رسائی اور معاشی نمو کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ۔ فرنٹیر اکنامکس نے موبائل سروسز پر مجموعی 37 فیصد سیلز و ٹرن اوور ٹیکس کم کرکے 17 فیصد کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں موبائل سروسز پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی معاشی تحقیقی ادارے فرنٹیئر اکنامکس نے پاکستان میں موبائل سیکٹر پر عائد ٹیکسوں سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل سروسز پر مجموعی سیلز اور ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 37 فیصد ہے جس میں 19.5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، صارفین سے وصول کیا جانے والا 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس اور 2.5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی شامل ہے جبکہ موبائل کمپنیوں کے منافع پر 29 فیصد کارپوریٹ ٹیکس کے ساتھ 10 فیصد سپر ٹیکس بھی عائد ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل سیکٹر پر عائد بھاری ٹیکس ڈیجیٹل ترقی، انٹرنیٹ رسائی اور معاشی نمو کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.