عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستانیوں کی طرح دیگر مسلم ممالک میں بھی مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اور ان کا گوشت غربا، رشتہ داروں اور دوست احباب میں تقسیم کرتے ہیں۔
بھارتی فلم پروڈیوسر نے خودکشی کرلی
تقریباً تمام مسلم ممالک میں عید کے دن کا آغاز نماز عید کے اجتماعات سے ہوتا ہے، جن کے لیے کھلے میدانوں اور مخصوص جگہوں پر خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں، جبکہ مساجد میں بھی بڑے پیمانے پر نماز عید ادا کی جاتی ہے۔
عید الاضحیٰ کو بقرعید، عید قربان اور جنوبی ایشیا میں بڑی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
پاکستان کی طرح دنیا بھر کے دیگر مسلم ممالک میں بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمان قربانی کا اہتمام کرتے ہیں۔