Gas Leakage Web ad 1

سبزیوں،پھلوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی نہ بنایا جاسکا

0

شہر بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے۔ مختلف مارکیٹوں میں سبزیاں سرکاری نرخناموں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مارکیٹ سروے کے مطابق آلو کی سرکاری قیمت 20 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن دکاندار اسے 40 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔ اسی طرح پیاز 60 کے بجائے 70 روپے، ٹماٹر 35 کے بجائے 50 روپے اور کریلے 60 کے بجائے 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
مٹر کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا جہاں سرکاری نرخ 150 روپے فی کلو ہونے کے باوجود بازار میں 200 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شملہ مرچ 60 کے بجائے 100 روپے جبکہ سبز مرچ 90 روپے کے بجائے 120 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

بند گوبھی کی سرکاری قیمت 45 روپے مقرر ہے مگر مارکیٹ میں 80 روپے فی کلو دستیاب ہے، جبکہ پھول گوبھی 120 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخوں سے تقریباً 50 روپے زائد وصول کی جا رہی ہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

دوسری جانب سبزی فروشوں کا مؤقف ہے کہ منڈیوں میں انہیں خود سرکاری نرخوں پر سبزیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے وہ بھی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.