Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی اے نے سم ڈس اون کی مدت بڑھانے کا اعلان کر دیا

0

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی موبائل سم کے اجرا کی روک تھام کیلیے ڈس اون کی مدت میں توسیع کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غیر قانونی موبائل سم کے اجرا اور غیر مجاز رجسٹریشن کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلیے سم ڈس اون (اپنے نام سے ہٹانے) کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دی۔

بیان میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ موبائل سم کے اجرا کیلیے بائیو میٹرک تصدیق کے دوران احتیاط سے کام لیں کیونکہ اب نئی فعال ہونے والی کسی بھی سم کو ایک سال مکمل ہونے سے قبل اپنے نام سے ہٹایا نہیں جا سکے گا۔’صارفین کی پرائیویسی اور شناخت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر عوام الناس سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل سم کی تعداد باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں، اس حوالے سے cnic.sims.pk ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر ایس ایم ایس کریں۔‘

پی ٹی اے نے مزید کہا کہ اگر کسی غیر مجاز یا مشکوک موبائل سم رجسٹریشن کا علم ہو تو فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر کو اس کی اطلاع دیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور اپنے شناختی کارڈ پر صرف اپنے ہی زیر استعمال سم رجسٹر کروائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.