Gas Leakage Web ad 1

بالی وڈ اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

0

بالی وڈ اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان ہدایت کار کبیر خان کی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے، ان کے گھٹنے پر چوٹ آئی ہے جس کے بعد انہیں سرجری کروانا پڑے گی۔
ٹرمپ کا شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے جلد از جلد ملاقات کے انتظام کیلئے معاونین پر زور
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ فلم کی شوٹنگ کے آخری دو دنوں کے دوران پیش آیا، جب کارتک آریان ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکس بندی کر رہے تھے۔

پروڈکشن سے وابستہ ایک ذریعے کے مطابق چوٹ لگنے کے بعد کارتک آریان کو ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے کارتک آریان کے گھٹنے کی سرجری کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد انہیں کئی دن آرام کرنا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.