Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ کا شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے جلد از جلد ملاقات کے انتظام کیلئے معاونین پر زور

0

واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے جلد از جلد ملاقات کے انتظامات کرنے کے لیے اپنے معاونین پر زور دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ نے نجی طور پر کم جونگ اُن کے ساتھ براہِ راست ملاقات کا انتظام کرنے پر بات کی ہے۔
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات نومبر میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس کے موقع پر متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی آخری ملاقات 30 جون 2019 کو غیر فوجی زون میں واقع جنگ بندی کے گاؤں پنمنجوم میں ہوئی تھی، جہاں ٹرمپ نے مختصر طور پر شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھا اور وہ ایسا کرنے والے پہلے منصب پر فائز امریکی صدر بن گئے تھے۔

یہ ملاقات جون 2018 میں سنگاپور اور فروری 2019 میں ہنوئی میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی باضابطہ سربراہی ملاقاتوں کے بعد ہوئی تھی۔

تاہم ان ملاقاتوں کے دوران کوئی مستقل معاہدہ طے نہیں پایا، جس میں شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا بھی شامل تھا۔ اس کے برعکس، شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.