ملتان: پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔
شامل حسین اور سعد خان کی سنچریوں جبکہ کپتان شاہین آفریدی کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے دی۔
ٹرمپ کا شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے جلد از جلد ملاقات کے انتظام کیلئے معاونین پر زور
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹاس جیت کر پاکستان گولڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان گولڈ کی ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 340 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹیم کی جانب سے سعد خان اور شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں۔ سعد خان نے 112 جبکہ شامل حسین نے 111 رنز بنائے۔
پاکستان گرینز کی جانب سے فہیم اشرف، شاداب خان اور نسیم شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
341 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرینز کی ٹیم شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے باعث 38ویں اوور میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد بیگ نے 67 جبکہ عمیر یوسف نے 44 رنز بنائے۔
پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین آفریدی نے ہیٹ ٹرک سمیت 36 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ رضا اللہ، مبصر خان اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔