ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو مطالبات کی فہرست پیش کردی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ فہرست ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مرکزی مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا کے حوالے کی ہے۔
عدالت کا فیصلہ میرٹ پر ہے، اس پر حکومت کا کیا اعتراض ہے؟ شفیع جان
اس کے ساتھ باقر قالیباف نے امریکا سے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے نکات پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ بھی کیا، جس کی مدت گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران لبنان سمیت ہر محاذ پر فوجی کارروائیاں روکنے پر رضامند ہوئے تھے، جبکہ ایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے یا تیار کرنے کے حق سے دست برداری پر اتفاق کیا تھا۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق امریکا نے ایرانی بحری ناکا بندی ختم کرنے جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے اور ایران کی تعمیرِ نو کا منصوبہ شروع کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔ امریکا ایران کے منجمد فنڈز بحال کرنے پر بھی رضامند ہوا تھا۔