Gas Leakage Web ad 1

اداکارہ شگفتہ اعجاز یوٹیوبر کیوں بنیں؟ وجہ بتا دی

0

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بتایا ہے کہ یوٹیوب چینل شروع کرنے کا فیصلہ انہوں نے اپنے داماد علی حمزہ بلوچ سے متاثر ہو کر کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے یوٹیوب سفر کے آغاز کے بارے میں بتایا کہ ابتدا میں ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، تاہم جب انہوں نے اپنے داماد کی ویڈیوز کی مقبولیت اور مداحوں کی محبت دیکھی تو انہیں احساس ہوا کہ یوٹیوب فنکاروں کے لیے اپنے چاہنے والوں سے براہِ راست رابطے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ علی حمزہ بلوچ روزانہ وی لاگز بناتے تھے جنہیں لوگ بہت پسند کرتے تھے۔ ان کے مطابق تقریبات میں لوگ اکثر علی حمزہ بلوچ کے مداح ہونے کا اظہار کرتے تھے، جس سے انہیں اندازہ ہوا کہ یوٹیوب پر بھی ایک الگ نوعیت کی مقبولیت حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد مداحوں کا فوری ردعمل ملتا ہے اور فنکار اپنا پیغام براہِ راست لوگوں تک پہنچا سکتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے داماد نے انہیں یوٹیوب چینل بنانے میں مدد دی تاکہ وہ اپنی زندگی، کام اور روزمرہ مصروفیات مداحوں کے ساتھ شیئر کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں ان کی بیٹیاں ویڈیوز ایڈٹ کرتی تھیں، جس کے لیے وہ انہیں معاوضہ بھی دیتی تھیں، تاہم بعد میں انہوں نے خود ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھ لی اور اب اپنی ویڈیوز خود تیار کرتی ہیں۔

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ان کے یوٹیوب چینل پر صرف ڈراموں اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے متعلق مواد نہیں بلکہ خاندان، روزمرہ زندگی اور ذاتی مصروفیات کی جھلکیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ ان کے مطابق مداح ان ویڈیوز کو سادگی اور حقیقت پسندانہ انداز کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔

شگفتہ اعجاز کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے ٹیلی وژن کے ابتدائی دور سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور کئی دہائیوں سے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان برقرار رکھی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.