وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پی سی بی میں نمایاں تبدیلیاں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ نظام وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں۔ انہوں نے محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی سی بی میں تبدیلیوں کا آغاز کریں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے شائقین پاکستان کرکٹ بورڈ کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں فیصلہ سازی کا اختیار محسن نقوی کے پاس ہے اور وہاں کسی سیاسی نظام یا دیگر رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔