Gas Leakage Web ad 1

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بدبو، شہری پریشان

0

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گیس کی بدبو پھیلنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بعض افراد نے سانس لینے میں دشواری کی شکایات بھی کیں۔

Gas Leakage Web ad 2

محمود آباد، منظور کالونی، کارساز اور اسٹیڈیم روڈ کے اطراف کے علاقوں میں گیس کی بو محسوس کی گئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب نئی پائپ لائن کو فعال کرنے کے عمل کے دوران پلانٹس کی ٹیسٹنگ جاری تھی۔ ٹیسٹنگ کے باعث گیس میں بو پیدا کرنے والے مادے کی مقدار عارضی طور پر بڑھائی گئی، جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں معمول سے زیادہ بو محسوس ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ مختلف علاقوں سے گیس کی بو سے متعلق شکایات موصول ہوئیں، تاہم سسٹم کے تمام پریشرز معمول کے مطابق ہیں اور کسی قسم کی لیکیج رپورٹ نہیں ہوئی۔

کمپنی کے مطابق گیس میں شامل کیے جانے والے بو دار مادے کی مقدار عارضی طور پر زیادہ ہے، شہری معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.