Gas Leakage Web ad 1

اسرائیل کو میزائل حملوں سے بچانے کے لیے بحری وسائل موجود نہیں، امریکی جنرل

0

ایران کی بحری ناکہ بندی کے باعث اسرائیل کو بیلسٹک میزائل حملوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے امریکی بحری وسائل پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یورپ میں تعینات امریکی کمانڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پینٹاگون کو آگاہ کیا ہے کہ موجودہ وسائل اسرائیل کے دفاع اور دیگر امریکی ذمہ داریوں کو بیک وقت پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی یورپی کمانڈ کے سربراہ جنرل الیکسس گریگوری گرینکیوچ نے مزید ایک ڈسٹرائر بحری جہاز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اضافی وسائل نہ ملنے کی صورت میں امریکا کو دفاعی ترجیحات میں انتخاب کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی بحریہ اس وقت مشرقی بحیرہ روم میں تعینات ڈسٹرائرز کے ذریعے اسرائیل کے دفاع میں کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ اسے دیگر عالمی ذمہ داریوں کے لیے بھی تیار رہنا ہے۔

امریکی یورپی کمانڈ بحیرہ روم میں فوجی آپریشنز کی نگرانی کرتی ہے اور نیٹو کے علاقوں میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی ذمہ داریاں انجام دیتی ہے۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق حالیہ دنوں میں چند ڈسٹرائرز بحیرہ روم اور روٹا میں تعینات تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.