Gas Leakage Web ad 1

بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر رسائی ملے، فیصل قریشی

0

**فیصل قریشی: بھارتی ناظرین نہیں چاہتے پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر آئے**

Gas Leakage Web ad 2

معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی مواد کے نیٹ فلکس پر محدود ہونے کی دو بڑی وجوہات ہیں، جن میں بھارتی ناظرین کا رویہ اور پاکستان میں پلیٹ فارم کا محدود کاروبار شامل ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ ان کے خیال میں بھارتی ناظرین نہیں چاہتے کہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو نیٹ فلکس پر نمایاں جگہ ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں نیٹ فلکس کا کاروبار ابھی بہت محدود ہے، جس کے باعث مقامی مواد میں سرمایہ کاری بھی کم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ فلکس ایسے مواد کو ترجیح دیتا ہے جو کسی ملک کی اصل حقیقت، سماجی مسائل اور معاشرتی پیچیدگیوں کو کھل کر پیش کرے، تاہم پاکستان میں اس نوعیت کا مواد بنانا آسان نہیں۔ ان کے مطابق اگر کوئی فلم ساز معاشرے کی حقیقی تصویر دکھانے کی کوشش کرے تو اسے بعد میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی آمدنی بھی محدود ہے کیونکہ بہت سے صارفین اپنی ذاتی سبسکرپشن لینے کے بجائے دوستوں یا بیرونِ ملک مقیم رشتہ داروں کے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اسی وجہ سے نیٹ فلکس کو پاکستان سے وہ مالی فائدہ نہیں ملتا جو بھارت جیسے بڑے مارکیٹ سے حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے گفتگو کے اختتام پر کہا کہ پاکستان میں نئی فلم ریلیز ہونے کے بعد اکثر لوگوں کا پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ یہ یوٹیوب پر کب دستیاب ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.